منگل 15 جولائی 2025 - 21:03
امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، صیہونی جرائم سے امریکہ کی برأت نادانی ہے: آیت اللہ اراکی

حوزه/ حوزہ علمیہ قم کے ممتاز استاد اور مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن نے کہا کہ 12 روزہ جنگ میں امریکہ کو اسرائیل کے جرائم سے علیحدہ کرنا محض نادانی ہے، کیونکہ شروع سے ہی امریکہ غاصب صیہونی حکومت کا شریکِ جرم رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محسن اراکی نے قم میں ٹیلی ویژن کی اعلیٰ کونسل کے منتظمین کے اجلاس میں، 12 روزہ جنگ کے دوران قوم کی حوصلہ افزائی، مزاحمت اور مقاومت کے لیے قومی میڈیا کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور صیہونی حکومت کے قومی ٹیلی ویژن کی شیشے کی عمارت پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ سحر امامی اور تمام میڈیا اراکین کی اس مشکل وقت میں مزاحمت، ایرانی قوم کی مزاحمت کی حقیقت کو ظاہر کرتی ہے اور یہ سیرتِ علوی اور حسینی کا عملی نمونہ ہے۔

مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ٹیلی ویژن کی مستحکم کارکردگی نے اس حساس وقت میں جنگ کے بیانیوں کے توازن کو اسلامی ایران کے حق میں موڑ دیا، کہا کہ مسلط کردہ 12 روزہ شدید جنگ میں، آپ نے عوامی رائے کی منظم قیادت کے ذریعے اسلامی ایران کی فوجی طاقت کو حق اور حقیقت کی سمت موڑ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقتاً میڈیا کے کارکنان نے اس مدت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قوت کو دنیا کے سامنے بھرپور طریقے سے پیش کیا۔

آیت اللہ اراکی نے قرآن و احادیث کی روشنی میں اسلام کی تاریخ میں میڈیا کے کردار پر نیز تاکید کی۔

انہوں نے منحوس غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ 12 روزہ جنگ کو دفاع مقدس سے بھی زیادہ اہم اور مشکل قرار دیا اور کہا کہ اسلامی ایران نے امریکہ جیسی استکباری قوتوں کے خلاف دلیرانہ مقابلہ کر کے یہ ثابت کیا کہ میدان کا حقیقی فاتح کون ہے۔

آیت اللہ محسن اراکی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رہبرِ معظم انقلاب اسلامی، عوام، مسلح افواج اور میڈیا نے اس دوران جو کچھ کیا ہے وہ علوی طاقت اور تشخص کی علامت ہے، کہا کہ اس شناخت کو حق و صداقت کے ذرائع ابلاغ کی کوششوں کے ذریعے بیان کیا جانا چاہیے اور اسے برقرار رکھنا چاہیے۔

امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، صیہونی جرائم سے امریکہ کی برأت نادانی ہے: آیت اللہ اراکی

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہی امریکہ کے ساتھ میدان جنگ میں حتمی فاتح ہے کہا کہ اسلامی ایران امریکہ کے خلاف نعروں میں نہیں، بلکہ میدان جنگ میں بھی سینہ تان کر، طاقت، اقتدار اور قابلیت کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ قوم کی یقینی فتح کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے امریکہ کی طرف سے جنگ بندی کی درخواست کو دشمن کو ناکام بنانے میں اسلامی ایران کی فتح کی ایک اور دلیل قرار دیا اور کہا کہ اس 12 روزہ جنگ میں اسرائیل کے جرائم سے امریکہ کو علیحدہ کرنا نادانی کے سوا کچھ نہیں ہے، کیونکہ شروع سے ہی امریکہ اسرائیل کا اہم شریکِ جرم رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha