حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹی آف فلورینس نے BDS مہم کے تحت غاصب اسرائیلی تعلیمی اداروں سے تعلقات منقطع کرتے ہوئے تہران یونیورسٹی، اصفہان یونیورسٹی اور شہید بہشتی یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی روابط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اٹلی کی یونیورسٹی آف فلورینس نے اعلان کیا ہے کہ اس کی پانچ فیکلٹیز نے غاصب اسرائیلی اداروں کے ساتھ تمام سائنسی و تحقیقی روابط منقطع کر دیئے ہیں۔
واضح رہے یہ فیصلہ عالمی سطح پر جاری تعلیمی بائیکاٹ اور BDS یعنی اسرائیل کے ساتھ بائیکاٹ، عدم سرمایہ کاری اور پابندی کی تحریک کے تحت کیا گیا ہے۔
اس اقدام پر غاصب صیہونی ویب سائٹ وائی نیٹ نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلورینس یونیورسٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ویب سائٹ نے اس بات پر خاص طور پر ناراضی ظاہر کی کہ فلورینس یونیورسٹی ایران کی معروف جامعات یعنی تہران یونیورسٹی، اصفہان یونیورسٹی اور شہید بہشتی یونیورسٹی کے ساتھ اپنے تعلیمی تعلقات قائم رکھے ہوئے ہے، جبکہ اسرائیلی اداروں سے تعلقات منقطع کر دیئے ہیں۔
یونیورسٹی آف فلورینس نے واضح کیا ہے کہ وہ خود کو اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر جاری BDS مہم کا حصہ سمجھتی ہے، جو فلسطینی عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی حمایت کرتی ہے۔









آپ کا تبصرہ