منگل 22 جولائی 2025 - 17:43
یہودی قوم؛ اسلام اور پیغمبرِ اکرم (ص) کی سب سے بڑی دشمن: حجت الاسلام استوار

حوزہ/حجت الاسلام والمسلمین استوار میمندی نے کہا کہ یہودی قوم؛ دین اسلام اور پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ آج بھی عالمی سطح پر سازشوں اور فتنوں کے منصوبے اسی قوم کے ہاتھوں میں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیراز ایران کے طلباء کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین محمد استوار میمندی نے، اسرائیلی غاصب حکومت کے حملے میں شہید ہونے والے طلباء اور علماء کے چہلم کی مناسبت سے قم المقدسہ میں منعقدہ ایک مجلسِ عزاء سے خطاب میں، ان عظیم شہداء کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شہداء میں سے بارہ شہداء امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے سپاہی تھے اور حوزہ علمیہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ہمیشہ انقلابِ اسلامی کے میدانوں میں پیش پیش رہتا ہے۔

انہوں نے آیۂ مبارکہ «لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قوم یہود، اسلام اور پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ آج بھی عالمی سطح پر سازشیں اور فتنوں کے منصوبے اسی قوم کے ہاتھوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں یہودیوں کی طرف سے فلسطین کا انتخاب، آخری زمانے کی نوعیت کی وجہ سے کیا گیا ہے اور دشمن یہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق آخری زمانے کی تبدیلیوں کو ترتیب دیں۔

حجت الاسلام والمسلمین استوار میمندی نے قرآن کریم کی روشنی میں قوم یہود کی خصوصیات کو بیان کیا اور کہا کہ یہ خصوصیات ان کی طبیعت کا حصّہ ہیں اور اگر ہمارا معاشرہ ان خصوصیات سے آگاہ ہو تو وہ ترکیبی جنگ میں حیران و پریشان نہیں ہوگا۔

انہوں نے یہودی قوم کی خصوصیات کو قرآن کی روشنی میں بیان کیا جو مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ سب سے بڑا دشمن

لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّلَّذِینَ آمَنُوا الْیَهُودَ وَالَّذِینَ أَشْرَکُوا ۖ وَلَتَجِدَنَّ أَقْرَبَهُم مَّوَدَّةً لِّلَّذِینَ آمَنُوا الَّذِینَ قَالُوا إِنَّا نَصَارَیٰ...، (سورۂ مبارکۂ مائده، آیت 82)

2۔ پیغمبروں کا قتلِ عام

وَیَقْتُلُونَ النَّبِیِّینَ بِغَیْرِ الْحَقِّ، (سورۂ مبارکۂ آل‌عمران، آیت 21)

3۔ عہد شکنی

فَبِمَا نَقْضِهِم مِّیثَاقَهُمْ لَعَنَّاهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قَاسِیَةً ۚ یُحَرِّفُونَ الْکَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِ، (سورۂ مبارکۂ مائده، آیت 13)

4۔ حقائق کی تحریف

یُحَرِّفُونَ الْکَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِ، (سورۂ مبارکۂ مائده، آیت 13)

5۔ خدا کی لعنت اور خدا کا غضب شدہ قوم

ذَٰلِکَ بِأَنَّهُمْ کَانُوا یَکْفُرُونَ بِآیَاتِ اللَّهِ وَیَقْتُلُونَ النَّبِیِّینَ بِغَیْرِ حَقٍّ... أُوْلَـٰئِکَ الَّذِینَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ، (سورۂ مبارکۂ آل‌عمران، آیت 112)

آخر میں، انہوں نے غاصب اسرائیل کی جارحیت پر حوزہ ہائے علمیہ کی انجمن ہائے طلباء کا واضح اور روشن مؤقف کی قدردانی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha