اتوار 20 جولائی 2025 - 12:37
بچوں کا قاتل غزہ میں بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور؛ حماس کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ

حوزہ/ غاصب اسرائیل نے اپنی شیطانی پالیسیوں میں تبدیلی لاتے ہوئے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ غزہ جنگ بندی پر سنجیدہ مذاکرات شروع کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی روزنامہ ہاآرٹز نے کہا ہے کہ تل ابیب نے پہلی بار حماس کے ساتھ غزہ جنگ ختم کرنے کے بارے میں براہِ راست مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔

ذرائعِ ابلاغ کے مطابق، اس بار ہونے والے مذاکرات پچھلے ادوار سے مختلف ہیں، کیونکہ اس کا محور جنگ بندی اور مستقل حل کی طرف پیش رفت ہے۔

اطلاع کے مطابق، غاصب حکومت نے صیہونی وفد کو اس مرتبہ کافی وسیع اختیارات دیئے ہیں، تاکہ معاملے کو ایک قابلِ قبول معاہدے تک پہنچا جا سکے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ دوحہ میں جاری مذاکرات کئی پیچیدہ موضوعات کی وجہ سے آسان نہیں ہیں، تاہم صیہونی وفد کا قطر میں موجود رہنا اس بات کا مثبت اشارہ ہے کہ کسی معاہدے کی امید کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے اس سلسلے میں عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے بھی گزشتہ شب اپنی رپورٹ میں ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ آنے والے دو ہفتوں کے اندر غزہ کے حوالے سے کسی معاہدے تک پہنچنا ممکن دکھائی دیتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha