حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے ممتاز علمائے کرام کے ایک وفد نے آیت اللّہ سید عبد اللہ الغریفی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں غزہ کا اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ظالمانہ محاصرہ کہ جس کے نتیجے میں غزہ کے باشندے شدید بھوک کا شکار ہو رہے ہیں، کی مذمت کی ہے۔
اس بیان میں کہا گیا کہ ہم ظالم صہیونیوں کی طرف سے غزہ کا محاصرہ اور بچوں، عورتوں اور بزرگوں کو بھوکا رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور امت مسلمہ کے موجودہ حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں جو خاموشی اور غفلت میں مبتلا ہے، نہ وہ بے کسوں کی مدد کر رہی ہے اور نہ ہی کسی ظلم کو دور کر رہی ہے۔
بحرین کے علمائے کرام نے زور دیا کہ امت مسلمہ اور عالمی برادری اخلاقی اور قانونی طور پر اس محاصرے کو ختم کرنے اور غزہ کے لوگوں کی امداد کرنے کی ذمہ دار ہیں۔
یہ بیان پیر 21 جولائی 2025 کو، مندرجہ ذیل علمائے کرام کے دستخطوں کے ساتھ شائع کیا گیا: آیت اللّہ سید عبداللہ الغریفی، حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد صالح الربیعی، حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمود العالی، حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد صنقور اور حجت الاسلام و المسلمین شیخ علی الصددی۔










آپ کا تبصرہ