بدھ 16 جولائی 2025 - 15:14
غزہ میں شہداء کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کر گئی، صرف ایک دن میں 94 فلسطینی شہید

حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 58,573 ہو چکی ہے، جبکہ 1 لاکھ 39 ہزار 607 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 58,573 ہو چکی ہے، جبکہ 1 لاکھ 39 ہزار 607 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بدھ کے روز جاری بیان میں وزارت صحت نے بتایا کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 94 فلسطینی شہری اسرائیلی حملوں میں شہید اور 252 زخمی ہوئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 18 مارچ 2025 کو جب اسرائیل نے عارضی جنگ بندی ختم کی، اُس کے بعد سے اب تک مزید 7ہزار750 افراد شہید اور 27 ہزار 566 زخمی ہو چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ متعدد شہداء اب بھی ملبے تلے یا سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں، جن تک ریسکیو ٹیمیں نہیں پہنچ سکی ہیں، جس کے باعث اصل اعداد و شمار کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔

غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وزارت صحت کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں میں امدادی قطاروں میں کھڑے 7 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے۔ اب تک اس نوعیت کے حملوں میں 851 فلسطینی شہید اور 5,634 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

انسانی حقوق کے اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں نے ان حملوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، مگر اسرائیلی بمباری میں کوئی وقفہ دکھائی نہیں دیتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha