حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے گزشتہ دو سال سے زیادہ عرصے کے دوران صہیونی حملوں میں 71 ہزار سے زائد افراد شہید اور 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ پٹی میں واقع فلسطینی وزارت صحت نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہیدا اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کا اعلان کیا ہے۔
فلسطین کی خبر رساں ایجنسی "شہاب" کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ دو سال سے بھی زیادہ عرصے تک مسلسل صہیونی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 71 ہزار سے زیادہ ہے اور 1 لاکھ 71 ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں، بیان کے مطابق گزشتہ روز ایک ساتھ مہینے کا بچہ اور ایک بار سال کا بچہ سرد موسم کی وجہ سے جان گنوا بیٹھے، جس کے بعد سرد موسم کی وجہ سے جان دینے والے بچوں کی کل تعداد 6 ہو گئی۔









آپ کا تبصرہ