۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ شہداء کی تعداد 20 ہزار 424 سے تجاوز کر گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 54 ہزار 36 ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج دوپہر (اتوار) کو غزہ کی وزارت صحت نے ایک بیان میں صہیونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے، غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی شہداء کی تعداد 20 ہزار 424 اور زخمیوں کی تعداد 54 ہزار 36 ہو گئی ہے۔

اس بیان کے ساتھ ہی غزہ کی حکومت کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسط میں واقع 8 محلوں کے مکینوں سے کہا ہے کہ وہ "دیر البلح" علاقے میں جائیں۔

غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے دیر البلح کے علاقے میں 5 بڑے پیمانے پر قتل عام کیے جس سے وہاں جانے کے بعد گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 28 فلسطینی شہید اور 88 زخمی ہوئے۔

اس دفتر نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کرتا ہے اور پھر انہیں براہ راست اس علاقے میں شہید کر دیتا ہے۔

آخر میں غزہ کے انفارمیشن آفس نے فلسطینی شہریوں سے کہا کہ وہ دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہیں، اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ صہیونی فوج کے جرائم کے لیے امریکہ اور عالمی برادری ذمہ دار ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .