۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 915 اور زخمیوں کی تعداد 54 ہزار 918 ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 915 اور زخمیوں کی تعداد 54 ہزار 918 ہو گئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 حملے کیے جس میں 241 فلسطینی شہید اور 382 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب جہاد اسلامی تنظیم کے عسکری ونگ قدس فورس نے کہا ہے کہ اس نے سدیروت اور عسقلان میں صہیونی بستیوں پر راکٹ حملے کیے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے آئرن ڈوم دفاعی نظام کے میزائل عسقلان میں فائر ہوتے دیکھے گئے جو غزہ سے داغے گئے میزائلوں کو روک رہے تھے۔

صیہونی حکومت غزہ کی پٹی سے صیہونی علاقوں پر مسلسل راکٹ حملوں سے سخت پریشان ہے کیونکہ یہ اس کی سب سے بڑی ناکامی ہے کہ زمینی کارروائیوں کے باوجود وہ راکٹ حملوں کو روک نہیں سکی۔

حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے البریج پناہ گزین کیمپ کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کی ایک ٹیم پر حملہ کیا جس میں 8 فوجی شامل تھے، حملے میں تمام فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے بیان دیا ہے کہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے اسرائیل 7 محاذوں سے حملے کی زد میں ہے، انہوں نے کہا کہ غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے، لبنان، شام، عراق، یمن اور ایران سے بھی حملے ہو رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .