پیر 16 جون 2025 - 13:08
ایران کے جوابی حملے میں 8 صہیونی ہلاک

حوزہ/ اسرائیلی فوجی ریڈیو نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ رات مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں پر ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 تک جا پہنچی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجی ریڈیو نے کہا کہ ایران کے گزشتہ رات کے حملوں میں مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں 8 صہیونی ہلاک ہوئے ہیں۔

صہیونی ریاست کے ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ آپریشن "وعدہ صادق 3" کے آغاز سے اب تک ایران نے 11 مرحلوں میں اس حکومت کے اہداف پر 370 بیلسٹک میزائل اور 100 سے زائد ڈرونز فائر کیے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک بیان کے مطابق، گزشتہ رات جمہوری اسلامی ایران کے مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں پر بھاری میزائل حملوں کے نتیجے میں صہیونی ظالم حکومت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز، جدید طریقوں اور شہید باقری، شہید سلامی، شہید حاجی زادہ اور سپاہ فضائیہ کے دیگر شہداء کی معلوماتی و تکنیکی صلاحیتوں کی بدولت، دشمن کے دفاعی نظام میں خلل پڑ گیا، حتیٰ کہ اس حکومت کے دفاعی نظام ایک دوسرے کو ہی نشانہ بنانے لگے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha