۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
تجمع طلاب حوزه علمیه استان تهران در اعلام آمادگی برای خونخواهی و انتقام از رژیم پلید صهیونیستی

حوزہ/ تہرانی عوام نے غاصب صیہونی حکومت کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے مقاومتی رہنماؤں خاص طور پر سید مقاومت سید حسن نصراللہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں عوام نے فلسطین اسکوائر پر جمع ہوکر حزب اللہ لبنان کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے وعدہ صادق 2 آپریشن میں غاصب صیہونی حکومت پر حملے پر خوشی اظہار کیا۔

تہرانی عوام کا منفرد انداز میں سید مقاومت کو خراجِ تحسین+ویڈیو

عوام کی بڑی تعداد نے فلسطین اسکوائر پر شہید حسن نصر اللہ کے ساتھ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی یادگار تصویر پر پھولوں کے گلدستے رکھ دیئے۔

مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ فلسطین اسکوائر پر جمع ہوئے اور غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ میں مقاومت کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

واضع رہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ 27 ستمبر کو صیہونی حکومت کی جانب سے بیروت پر فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سید مقاومت کی شہادت کے بعد سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے منگل کی رات غاصب اسرائیل کے مختلف مقامات کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا تھا۔

سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، 90 فیصد میزائل اپنے ہدف پر لگے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .