۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حوزه علمیہ کونسل تہران کے وفد کی دفتر حزب اللہ لبنان میں آمد

حوزہ / حوزه علمیہ کونسل تہران کے وفد نے حزب اللہ لبنان کے دفتر میں حاضر ہو کر مجاہد شہید سید حسن نصراللہ کے بلند مقام کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ تہران کی حوزہ علمیہ کونسل کے بعض اراکین جن میں حجت الاسلام والمسلمین صدیقی، استاد تحریری اور مدیر حوزہ علمیہ تہران حجت الاسلام والمسلمین رحیمی صادق شامل تھے، نے حزب اللہ لبنان کے دفتر میں حاضر ہو کر مجاہد شہید سید حسن نصراللہ کے بلند مقام کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں مدیر حوزہ علمیہ تہران حجت الاسلام والمسلمین رحیمی صادق نے اپنی گفتگو کے دوران تہران میں حزب اللہ کے نمائندے سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ تہران ہمیشہ مقاومتی محاذ، خاص طور پر حزب اللہ لبنان کی ہر ممکن مدد اور ان کے دفاع میں میدان میں حاضر ہونے اور اسرائیل کے ظالم اور وحشیانہ قبضے کے خلاف جہاد کے لیے آمادہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آخر میں آیت اللہ صدیقی اور آیت اللہ تحریری نے یادگاری کتاب پر عقیدتی الفاظ اور دستخط بھی کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .