حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مراجع تقلید کے نمائندوں اور اسی طرح حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل، جامعه مدرسین کے کئی معاونین اور مدیران نے حوزہ علمیہ قم کی نمائندگی میں لبنان میں شہید سید حسن نصراللہ اور شہید صفی الدین کے جنازے میں شرکت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے رکن آیت اللہ سید محمد غروی ، رکن جامعه مدرسین حوزہ علمیہ قم آیت اللہ عباس کعبی، استاد تحریری، حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال، حجت الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری اور حجت الاسلام والمسلمین مجتبی فاضل سمیت دیگر علما نے لبنان میں سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جنازے میں شرکت کی۔
انہوں نے علمائے کرام، اساتذہ، طلاب اور حوزاتِ علمیہ کی نمائندگی میں اس تقریب میں شریک ہو کر شہدائے مقاومت، جبهه مقاومت اور لبنان کے شریف و مقاوم عوام کے ساتھ اپنے عہد و پیمان کی تجدید کی۔
آپ کا تبصرہ