ہفتہ 22 فروری 2025 - 15:11
شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے شیخ زکزاکی بیروت پہنچے

حوزہ/ نائجیریا کی تحریک اسلامی کے رہنما اور شیعہ عالم دین نے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی، شہید سید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جنازے میں شرکت کے لیے بیروت پہنچ گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائجیریا کی تحریک اسلامی کے رہنما اور شیعہ عالم دین نے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی، شہید سید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جنازے میں شرکت کے لیے بیروت پہنچ گئے۔

المنار نیوز ایجنسی نے بتایا کہ نائجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کچھ دیر پہلے بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔

دنیا بھر کی دیگر نمایاں شخصیات کی طرح شیخ زکزاکی بھی شہید سید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جنازے میں شرکت کریں گے۔

یہ تشییع جنازہ کل بروز اتوار، 23 فروری 2025 کو لبنان کے دار الحکومت بیروت میں منعقد ہوگی جہاں لبنانی عوام اور دنیا بھر کے 79 ممالک کے لوگ شرکت کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha