حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کی طلاب کی نمائندہ انجمن نے تجویز دی ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ کی علامتی تشییع جنازہ ایران کے مقدس مقامات پر حرم کی انتظامیہ سے ہم آہنگی کے ساتھ منعقد کی جائے۔
اس تجویز کے مطابق، یہ تاریخی اور پُروقار تقریب مشہد مقدس، قم، حرم شاہچراغ (ع) شیراز، شہر ری، امام خمینی (رح) کے مزار اور دیگر مقدس مقامات پر منعقد کی جا سکتی ہے۔
طلاب کی اس انجمن نے اس حوالے سے حجت الاسلام والمسلمین موسی پور کو ایک خط ارسال کیا، جس میں اس تجویز کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر عاشقانِ مقاومت اور شہید نصراللہ کے عقیدت مند اس تاریخی موقع پر شرکت کے لیے بےتاب ہیں، تاہم کچھ عناصر مختلف ممالک کے عوام کو اس عظیم الشان تشییع جنازہ میں شرکت سے روکنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ ایسے میں ایران کے مقدس مقامات پر علامتی جنازے کا انعقاد دشمنوں کے لیے ایک سخت جواب اور اسلام دشمن قوتوں کے لیے آنکھوں میں کانٹا ثابت ہوگا۔
خط کے آخر میں قرآنی آیت "و من یعظم شعائر الله فإنها من تقوی القلوب" کی روشنی میں اس تقریب کو اسلامی شعائر کی تعظیم کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔









آپ کا تبصرہ