حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے۔
قال الامام الباقر علیه السلام:
إذا كنتَ في جَنازَةٍ فكُنْ كأنّكَ أنتَ المَحمولُ و كأنّكَ سَألتَ ربَّكَ الرَّجعَةَ إلَى الدُّنيا لِتَعمَلَ عَمَلَ مَن عاشَ؛ فإنّ الدُّنيا عِندَ العُلَماءِ مِثلُ الظل.
امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:
جب کبھی تمہارے جنازہ کی تشییع ہو تو تمہیں یہی سمجھنا چاہیے کہ تمہیں لوگ ہاتھوں پر اٹھا کر لے جا رہے ہیں اور تم اپنے پروردگار سے درخواست کر رہے ہو کہ تمہیں دنیا میں واپس پلٹا دے تاکہ تم ان لوگوں کی طرح کام کرو جو زندہ ہیں کیونکہ دنیا صاحبان خرد و عقل کی نظر میں سایہ کی طرح ہے۔
بحارالانوار، ج 70، ص 126