۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
اللهم عجل لوليك الفرج

حوزہ / حضرت امام حسین علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے متعلق اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الحسین علیه السلام:

لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنَ الدُّنْيا إلاّ يَوْمٌ واحِدٌ لَطَوَّلَ اللّه ُعَزَّوَجَلَّ ذلِكَ الْيَوْمَ حَتّى يَخْرُجَ رَجُلٌ مِنْ وُلْدى، فَيَمْلَأُها عَدْلاً وَ قِسْطاً كَما مُلِئَتْ جَوْراً وَ ظُلْماً، كَذلِكَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّه ِصلي الله عليه و آله يَقُول۔

حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:

اگر دنیا سے صرف ایک دن باقی بچا ہوا تو بھی خداوند متعال اس دن کو اتنا طولانی کر دے گا یہاں تک کہ میرے خاندان میں سے ایک شخص ظہور کرے گا اور وہ دنیا کو عدل و انصاف سے اس طرح پُر کر دے گا جس طرح کہ وہ ظلم و ستم سے پُر ہو چکی تھی۔ (پھر فرمایا) میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ سے ایسا ہی سنا ہے۔

بحارالأنوار، ج ۵۱، ص ۱۳۳

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .