حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «بحارالأنوار» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الکاظم علیه السلام:
ثَلاثَةٌ یَسْتَظِلُّونَ بِظِلِّ عَرْشِ اللّه ِیـَوْمَ لاظـِلَّ اِلاّ ظـِلُّـهُ: رَجُلٌ زَوَّجَ اَخاهُ الْمُسْلِمَ، اَوْ اَخْـدَمـَهُ، اَوْکَتَمَ لَهُ سِرّا.
حضرت امام موسی کاظم علیه السلام نے فرمایا:
تین لوگ قیامت کے دن عرش الہی کے سایہ میں ہوں گے کہ جس دن اس سایہ کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا:
1۔ جو اپنے مسلمان بھائی کی شادی و ازدواج کا سامان مہیا کرے۔
2۔ اپنے مومن بھائی کی (کسی بھی طرح) خدمت کرے۔
3۔ جو اس کے راز کو مخفی رکھے۔
بحارالأنوار، ج 72، ص 70