۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں حقیقی دوست کو پہچاننے کے دو راستوں کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "الکافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

إخْتَبِرُوا إخْوانَكُمْ بِخَصْلَتَينِ: فَإنْ كانَتا فيهِمْ وَإلاّ فَأعْزُبْ ثُمَّ اَعْزُبْ ثُمَّ أعْزُبْ: ألْمُحافَظَةُ عَلَى الصَّلَواتِ فى مَواقيتِها وَالبِرُّ بِالإخْوانِ فِى العُسْرِ وَاليُسْرِ

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

اپنے بھائیوں کو دو صفتوں سے پہچانو۔ اگر وہ دو صفتیں ان میں پائی جاتی ہوں تو ان سے دوستی کو آگے بڑھاؤ ورنہ ان سے دور رہو، دور رہو، دور رہو۔!!

وہ دو صفتیں یہ ہیں:

1۔ وہ نماز اول وقت کے پابند ہوں۔

2۔ وہ سختی و تنگدستی اور آسائش و فراوانی (رزق) میں اپنے (دینی) بھائیوں سے اچھا برتاؤ کرتے ہوں۔

الکافی، ج 2، ص 672

تبصرہ ارسال

You are replying to: .