۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اشک و ماتم

حوزہ / حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) پر اشک بہانے کے ثواب کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "ثواب الأعمال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام السجاد علیه السلام:

أَیَمَا مُؤمِنٍ دَمِعَت عَیناهُ لِقَتلِ الحُسَینِ علیه السلام حَتّی تَسیلَ عَلی خَدِّهِ، بَوَّأهُ اللّهُ بِها فِی الجَنَّةِ غُرَفا یَسکنُها أحقَابا

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا:

جب بھی کسی مومن کی آنکھیں امام حسین علیہ السلام کی (مظلومانہ) شہادت پر اس طرح گریہ کریں کہ اس کے آنسو اس کے رخساروں پر جاری ہو جائیں تو خداوند عالم اس کی وجہ سے اسے بہشتی کمروں (غرفوں) میں جگہ عطا کرے گا اور وہ کئی حقبوں (دراز مدت) تک اس میں رہے گا۔

ثواب الأعمال، 108/1

تبصرہ ارسال

You are replying to: .