۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
News ID: 400372
5 جولائی 2024 - 10:13
حرم امامین عسکریین (علیهما السلام) در آستانه ماه محرم، سیاهپوش شد

حوزہ/ماہ محرم الحرام قمری سال کا پہلا مہینہ ہے، یہ مہینہ سال کے ان چار مہینوں میں سے ایک ہے جس میں جنگ کرنا حرام ہے، لیکن افسوس صد افسوس محرم سن 61 ہجری کو محسن بشریت شہید انسانیت حضرت ابو عبداللہ الحسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا اصحاب حتی کمسن اور شیر خوار بچے کو یزید پلید کے حکم پر اس کے فوجیوں نے میدان کربلا میں بھوکا و پیاسا شہید کر دیا۔

تحریر و ترتیب: مولانا سید علی ہاشم عابدی

حوزہ نیوز ایجنسی|

سن 61 ہجری سے آج تک اور ان شاء اللہ قیامت تک، جب بھی فلک پر ماہ محرم کا چاند نمودار ہوتا ہے تو وہ عزائے حسینی کا اعلان کرتا ہے۔‌ محرم کا چاند نظر آتے ہی کربلا کے شہیدوں کی مظلومانہ شہادت یاد آ جاتی ہے۔ دنیا میں نہ صرف شیعہ بلکہ بلا تفریق ملک و ملت و دین و مذہب ہر آزاد انسان امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا اصحاب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے فرش عزا بچھا دیتا ہے۔

یاد رہے کربلا کی جنگ دو بادشاہوں یا دو شہزادوں کی جنگ نہیں تھی، بلکہ کربلا کی جنگ حق و باطل کا معرکہ تھا، کربلا کی جنگ انسان دوستی اور انسان دشمنی کی جنگ تھی، امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا اصحاب جنہوں نے نہ صرف دین اسلام بلکہ اقدار انسانیت کے تحفظ کے لئے قربانیاں پیش کیں، وہ خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے، ان کے سامنے دنیا اور دنیا کی خواہشیں ہیچ تھیں‌۔ جبکہ دوسری جانب جو آپ کے خون کے پیاسے تھے، وہ خدا کے سوا ہر ایک سے ڈرتے تھے، کسی کو جان کا خطرہ تو کسی کو مال کی لالچ، کسی کو عہدہ و منصب کی ہوس تو کسی کو شہرت کی طلب، جبکہ اس جانب امام حسین علیہ السلام نے 8 ذی الحجہ کو مکہ مکرمہ سے نکل کر 9 ذی الحجہ کو میدان عرفات میں دعائے عرفہ میں حسینی فکر و نظریہ بیان کر دیا تھا۔ "خدایا! جس نے تجھے پایا اس نے کیا کھویا؟ اور جس نے تجھے کھو دیا اس نے کیا پایا؟"

امام حسین علیہ السلام کا قیامت تک انسانیت کو یہی پیغام ہے کہ اگر سچے حسینی ہو تو تمہاری نظروں میں نہ دنیا ہو اور نہ دنیا کی خواہشیں، حسینی بننا ہے تو خدا والے بن جاؤ۔

ہم شہیدان کربلا اور اسیران کربلا کی خدمت میں سلام پیش کرتے ہیں۔

ذیل میں ماہ محرم الحرام کی مناسبتیں پیش ہیں۔

یکم محرم الحرام

1. آغاز ایام عزائے حسینی

2. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بنی ہاشم مشرکین مکہ کے بائیکاٹ کے سبب شعب ابی طالب میں قیام پذیر ہوئے۔ تین سال شعب ابی طالب میں قیام کیا، جہاں اللہ والوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، روایت میں یہ تک ملتا ہے کہ اللہ والوں کو پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے درختوں کے پتے تک چبانے پڑے۔ سن 7 ہجری

3. جنگ ذات الرقاع۔ سن 4 ہجری

4. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلی بار زکوۃ وصولنے کے لئے اپنے نمائندے بھیجے۔ سن 9 ہجری

5. کاروان حسینی قصر بنی مقاتل پہنچا، جہاں امام حسین علیہ السلام نے عبید اللہ بن حر جعفی کو مدد کی دعوت دی لیکن اس نے قبول نہیں کیا اور بعد میں شرمندہ ہوا۔ سن 61 ہجری

6. اہل مدینہ نے یزید کے خلاف قیام کیا۔ سن 63 ہجری

7. پہلی محرم کو ریان بن شبیب امام علی رضا علیہ السلام کی خدمت میں پہنچے تو آپ نے مظلومیت امام حسین علیہ السلام بیان فرمائی اور عزاداری حسین علیہ السلام کی تاکید فرمائی۔

8. امام محمد تقی علیہ السلام کو معتصم عباسی نے بغداد بلایا۔ سن 220 ہجری

9. وفات علامہ حسن عاملی رحمۃ اللہ علیہ مولف معالم الدین وملاذ المجتہدین (فرزند شہید ثانی رہ) سن 1297 ہجری

10. وفات آیۃ اللہ العظمیٰ سید عبداللہ موسوی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ (مشہد) سن 1405 ہجری

2 محرم الحرام

1. وفات خلیفہ اول ابو البشر حضرت آدم علیہ السلام (روایت)

2. امام حسین علیہ السلام کربلا میں داخل ہوئے۔ سن 61 ہجری

3. ولادت آیۃ اللہ العظمیٰ محمدحسین غروی اصفهانی (کمپانی) رحمۃ اللّٰہ علیہ ۔ سن 1296 ہجری

4. وفات عالم، مجتهد، قاضی، ادیب و شاعر آیۃ اللہ محمد سماوی نجفی رحمۃ اللہ علیہ۔ سن 1370 ہجری

3 محرم الحرام

1. نبی خدا حضرت یوسف علیہ السلام قید خانہ سے آزاد ہوئے۔ (روایت)

2. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیگر ممالک کے حکمرانوں کو دعوت اسلام دی۔ سن 7 ہجری

3. آغاز حکومت جناب عثمان بن عفان۔ سن 23 ہجری

4. امام حسین علیہ السلام نے اہل کوفہ کے نام خط لکھا۔ سن 61 ہجری

5. عمر ابن سعد ملعون 6000 یا 9000 کے لشکر کے ساتھ کربلا پہنچا۔ سن 61 ہجری

6. وفات آیۃ اللہ شیخ حسین علی منتظری رحمۃ اللّٰہ علیہ ۔ سن 1431 ہجری

4 محرم الحرام

1. امام حسین علیہ السلام کے خلاف عبید اللہ بن زیاد ملعون نے مسجد کوفہ میں تقریر کی۔ سن 61 ہجری

2. سفیر حسینی حضرت قیس بن مسہر صیداوی علیہ السلام کی کوفہ میں شہادت۔ سن 61 ہجری

3. قاضی شریح نے امام حسین علیہ السلام کے قتل کا فتوی دیا۔ سن 61 ہجری

4. رہبر کبیر انقلاب، بانی اسلامی جمہوریہ ایران آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ موسوی خمینی قدس سرہ نے کتاب شرح چہل حدیث کی تالیف مکمل کی۔ سن 1358 ہجری

5. وفات حجۃ السلام والمسلمین مولانا مجتبی علی خان ادیب الہندی طاب ثراہ۔ سن 1421 ہجری

6. وفات استاد اخلاق آیۃ اللہ احمد مجتہدی تہرانی رحمۃ اللہ علیہ۔ سن 1429 ہجری

7. وفات مورخ، محقق، مترجم نہج البلاغہ سید جعفر شہیدی مرحوم۔ سن 1429 ہجری

5 محرم الحرام

1. کلیم خدا حضرت موسی علیہ السلام اور بنی اسرائیل نے دریا نیل پار کیا اور فرعون غرق ہوا۔

2. عبید اللہ ابن زیاد ملعون نے اہل کوفہ کو امام حسین علیہ السلام کی مدد سے روکنے کے لئے فوج بھیجی۔ سن 61 ہجری

3. ولادت پاسبان ولایت امیر المومنین علیہ السلام علامہ میر حامد حسین موسوی رحمۃ اللّٰہ علیہ (مولف عبقات الانوار) سن 1246 ہجری

4. وفات علامہ مہدی پیشوائی رحمۃ اللّٰہ علیہ (ماہر تاریخ اسلام و تشیع) سن 1443 ہجری

6 محرم

1. شہادت نبی خدا حضرت یحیی بن زکریا علیہما السلام۔ (روایت)

2. حضرت حبیب ابن مظاہر علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام کے لئے بنی اسد سے مدد کی درخواست کی۔ سن 61 ہجری

3. فرات پر پہرہ۔ سن 61 ہجری

4. امام حسین علیہ السلام سے جنگ کے لئے عمر بن سعد کا لشکر مکمل ہوا۔ 61 ہجری

5. وفات عالم، فقیہ، متکلم، جامع نہج البلاغہ علامہ سید رضی رحمۃ اللہ علیہ۔ سن 406 ہجری

6. وفات عالم و فقیہ و محدث علامہ سید محمد جواد عاملی رحمۃ اللّٰہ علیہ (مولف کتاب مفتاح الکرامہ) سن 1228 ہجری

7 محرم

1. خدا نے کلیم الہی حضرت موسی علیہ السلام سے کوہ طور پر گفتگو کی۔‌(روایت)

2. امام حسین علیہ السلام کی عمر بن سعد ملعون سے ملاقات اور گفتگو۔ سن 61 ہجری

3. تشنگی امام حسین علیہ السلام، اہل حرم و اصحاب حسینی۔

4. ولادت مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد ہادی میلانی رحمۃ اللہ علیہ۔ سن 1313 ہجری

5. وفات عالم، فقیہ، محدث، مفسر علامہ جعفر نزاری نقدی رحمۃ اللّٰہ علیہ (مولف کتاب الانوار العلویہ و الاسرار المرتضویہ) سن 1370 ہجری

8 محرم

1. خیام حسینی میں قحط آب۔ سن 61 ہجری

2. وفات جناب قربان علی عرفانی مرحوم (رہبر شیعیان افغانستان) سن 1437 ہجری

9 محرم

1. تاسوعا حسینی

2. عمر بن سعد ملعون نے اعلان جنگ کیا اور خیام حسینی کا محاصرہ کیا۔ سن 61 ہجری

3. حضرت عباس علیہ السلام اور ان کے بھائیوں کے لئے امان نامہ آیا۔ جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔ سن 61 ہجری

4. امام حسین علیہ السلام نے اپنے اصحاب سے گفتگو فرمائی۔ سن 61 ہجری

5. عبیداللہ بن زیاد کا خط لے کر شمر ملعون لشکر کے ہمراہ کربلا پہنچا۔ سن 61 ہجری

6. امام حسین علیہ السلام کے حکم پر حضرت عباس علیہ السلام نےجنگ کے لئے ایک شب کی مہلت طلب کی۔ سن 61 ہجری

7. وفات عالم، محدث، فقیہ، مورخ و متکلم علامہ سید محمد موسوی قلی رحمۃ اللّٰہ علیہ (والد ماجد صاحب عبقات الانوار علامہ میر حامد حسین رحمۃ اللہ علیہ) سن 1268ہجری

8. وفات عالم حکیم متکلم فقیہ شاعر و مفسر علامہ سید محمد حسینی لواسانی تہرانی رحمۃ اللّٰہ علیہ۔ سن 1356 ہجری

9. وفات علامہ اختر عباس نجفی طاب ثراہ (پاکستان)۔ سن 1420 ہجری

شب عاشور

1۔ امام حسین علیہ السلام کی اصحاب سے گفتگو

2۔ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی امام حسین علیہ السلام سے گفتگو

10 محرم:

1. یوم عاشورا

2. امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا علیہم السلام کی شہادت۔ سن 61 ہجری

3. شام غریباں

4. حضرت مختار کے حکم پر عبیداللہ بن زیاد ملعون کو واصل جہنم کیا گیا۔ سن 67 ہجری

5. امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک مشہد مقدس میں منافقین نے بم بلاسٹ کیا، جس میں 27 زائرین شہید ہوئے۔ سن 1415 ہجری

6. روایت کے مطابق اسی دن حضرت امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف قیام فرمائیں گے۔

7۔ وفات ام المومنین ام سلمی رضی اللہ عنہا، سن 62 یا 63 ہجری

8۔ وفات عالم، مولف، مصنف، مترجم و مبلغ علامہ سید ذیشان حیدر جوادی طاب ثراہ ۔ سن 1421 ہجری

11 محرم

1. اہل حرم اسیر ہو کر کربلا سے کوفہ کی جانب روانہ ہوئے۔ سن 61 ہجری

2. عمر بن سعد کربلا سے کوفہ پہنچا اور عبیداللہ بن زیاد ملعون سے ملاقات کی۔

3. وفات: معروف عیسائی اہل قلم جناب جارج جرداق (مولف کتاب امام علی علیہ السلام صدای عدالت انسانی) سن 1436 ہجری

12 محرم

1. دفن شہدائے کربلا علیہم السلام۔ سن 61 ہجری

2. اسیران کربلا کوفہ میں داخل ہوئے۔ سن 61 ہجری

3. شہادت امام زین العابدین علیہ السلام (روایت) سن 95 ہجری

13 محرم

1. اسیران کربلا عبید اللہ ابن زیاد کے دربار میں۔ سن 61 ہجری

2. اسیران کربلا کوفہ کے قید خانہ میں قید ہوئے۔ سن 61 ہجری

3. شہادت جناب عبداللہ بن عفیف ازدی رضوان اللہ تعالی علیہ۔ سن 61 ہجری

4. وفات عالم، فقیہ و محدث علامہ محمد صالح مازندرانی رحمۃ اللہ علیہ۔ (علامہ تقی مجلسی رضوان اللہ تعالی علیہ کے داماد) سن 1080 ہجری

5. وفات عالم و مؤلف محمد رضا حکیمی مرحوم۔ سن 1443 ہجری

14 محرم

1. وفات آیۃ اللہ العظمیٰ سید صدر الدین محمد جبل عاملی رحمۃ اللہ علیہ۔ سن 1263 ہجری

آپ کی کتابوں کی طویل فہرست ہے، عظیم علماء نے نیکی سے آپ کو یاد کیا ہے، شرعی حدود اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے سلسلے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے تھے۔

2. وفات فقیہ و مفسر آیۃ اللہ سید ابو القاسم رضوی لاہوری رحمۃ اللہ علیہ۔ سن 1324 ہجری

آپ بر صغیر کی عظیم علمی شخصیت تھے، ہندوستان میں سلطان العلماء سید محمد نقوی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور سید العلماء سید حسین نقوی رحمۃ اللہ علیہ سے کسب فیض کیا اور اجازہ حدیث حاصل کیا، نجف اشرف میں خاتم الفقہاء شیخ مرتضی انصاری رحمۃ اللہ علیہ اور علامہ اردکانی رحمۃ اللّٰہ علیہ سے کسب فیض کیا، علامہ اردکانی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے آپ کو فاضل ہندی کے لقب سے نوازا اور اجازہ اجتہاد دیا، آپ نے اردو، عربی، فارسی زبانوں میں مختلف موضوعات پر کتابیں تالیف فرمائی۔

3. نیو یارک امریکہ میں آیات شیطانی کے رائٹر سلمان رشدی پر ہادی ماتر نامی غیرت مند جوان نے حملہ کیا۔ سن 1444 ہجری

15 محرم

1. یمن کے قبیلہ نخع کے نمائندے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اسلام قبول کیا۔ سن 11 ہجری

واضح رہے یہ آخری قبیلہ ہے جس نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کے سامنے اسلام قبول کیا۔

2. شہدائے کربلا کے سرہائے مبارک کوفہ سے شام بھیجے گئے۔‌ سن 61 ہجری

3. امام علی رضا علیہ السلام کا مدینہ منورہ سے مرو کا سفر۔ سن 200 ہجری

4. ولادت عالم عارف سید علی ابن موسی بن جعفر بن طاؤوس المعروف بہ سید ابن طاؤوس رحمۃ اللّٰہ علیہ (مولف کتاب لہوف و اقبال الاعمال) سن 589 ہجری

17 محرم

1. اصحاب فیل پر نزول عذاب (روایت)

2. ولادت فقیہ محدث حکیم ریاضی دان شیخ محمد بن عز الدین حسین المعروف بہ شیخ بہائی رحمۃ اللّٰہ علیہ سن 953 ہجری

18 محرم

1. شہادت امام زین العابدین علیہ السلام (روایت) سن 95 ہجری

2. وفات آیۃ اللہ شیخ محمد حسن مامقانی رحمۃ اللّٰہ علیہ۔ سن 1323 ہجری

آپ کا علم، اخلاق، زہد و تقوی، عزت نفس، صبر و توکل اور شہرت سے پرہیز زباں زد خاص و عام تھا کہ شاہ قاجار کی ملاقات کرنے کی دعوت رد کر دی اور جب وہ خود ملنے آیا تو بہ مشکل تمام ملاقات کی کہ آپ کی ہیبت دیکھ کر وہ لرز اٹھا۔

3. وفات عالم عارف فقیہ مفسر فیلسوف علامہ سید محمد حسین طباطبائی رحمۃ اللّٰہ علیہ (صاحب تفسیر المیزان) سن 1402 ہجری

19 محرم

1. اسیران کربلا شام کی جانب روانہ ہوئے۔ سن 61 ہجری

2. وفات عالم مولف و مفسر علامہ محمد جواد مغنیہ رحمۃ اللّٰہ علیہ۔ سن 1400 ہجری

مصر میں الازہر کے شیخ محمود شلتوت سے ملاقات کے سلسلہ میں آپ نے لکھا: میں شیخ شلتوت کے گھر گیا، انہوں نے میرا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا، جب شیعوں کے سلسلے میں گفتگو ہوئی تو انہوں نے کہا: شیعوں نے الازہر کو قائم کیا اور مختصر مدت الازہر میں شیعہ علوم پڑھائے گئے یہاں تک کہ اس مذہب کے ماننے والے یہاں سے چلے گئے اور الازہر ان کے نور اور فوائد سے محروم ہو گیا۔ میں نے ان سے کہا: شیعہ علماء آپ کا احترام کرتے ہیں کیونکہ آپ نے دین کی قابل قدر خدمات انجام دی ہے اور حق اور عدل کے اظہار میں آپ کی ہمت کی تعریف کرتے ہیں کہ آپ کسی کی سرزنش سے نہیں ڈرتے، میں نے کہا کہ شیعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے بعد امیر المومنین امام علی علیہ السلام کو خلیفہ حق جانتے ہیں، لیکن ان کا ماننا یہ ہے کہ اختلافات سے دور رہا جائے، جس سے اسلام میں تفرقہ اور ضرر ہو، یہ سن کر شیخ محمود شلتوت نے وہاں موجود لوگوں سے کہا: اہل سنت اس حقیقت سے واقف نہیں ہیں۔

20 محرم

1. شہید کربلا جناب جون بن حوی علیہ السلام کربلا میں سپرد خاک ہوئے۔ سن 61 ہجری

امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت ہے کہ امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا: روز عاشورا کے بعد بنی اسد شہداء کو دفن کرنے کے لئے میدان میں آئے، دس دن کے بعد جناب جون (علیہ السلام) کے بدن مطہر کو پایا جس سے خوشبو آرہی تھی۔ (بحار الانوار، جلد 45، صفحہ 23)

21 محرم

1. وفات فقیہ متکلم حسن بن یوسف بن مطہر حلی المعروف بہ علامہ حلی رحمۃ اللہ علیہ۔ سن 726 ہجری

آپ نے عظیم علماء اور فقہاء تربیت فرمائے، مختلف موضوعات پر کتابیں لکھیں، طلاق کے سلسلے میں آپ کے ذریعہ شیعہ فقہی حکم بتائے جانے پر سلطان محمد خدا بندہ شیعہ ہوا۔

22 محرم

1. وفات شیخ الطائفہ جناب محمد بن حسن بن علی بن حسن المعروف بہ شیخ طوسی رحمۃ اللہ علیہ۔ سن 460 ہجری

آپ نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کو قائم کیا، علم تفسیر کو نمایاں ترقی عطا کی، آپ کی دو کتابیں التہذیب اور الاستبصار کتب اربعہ میں شامل ہیں۔

23 محرم

1. مرگ مہدی عباسی (تیسرا عباسی حاکم) سن 169 ہجری

2. وفات علامہ محمد حسین مظفر رحمۃ اللّٰہ علیہ سن 1381 ہجری

آپ علامہ محمد رضا مظفر اور علامہ محمد حسن مظفر رحمۃ اللہ علیہما کے بھائی تھے، آپ نے مختلف موضوعات پر کتاب تالیف فرمائی۔

3. امام علی نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضہ مبارک پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ سن 1427 ہجری

4. وفات آیۃ اللہ یوسف صانعی رحمۃ اللّٰہ علیہ ۔ سن 1442 ہجری

24 محرم

1. وفات آیۃ اللہ محمد رضا مسجد شاہی رحمۃ اللّٰہ علیہ۔ (اصفہان) سن 1362 ہجری

2. ولادت آیۃ اللہ سید محمد حسینی تہرانی۔ سن 1345 ہجری

25 محرم

1. شہادت امام زین العابدین علیہ السلام۔ سن 95 ہجری

2. وفات مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیم رحمۃ اللّٰہ علیہ ۔ سن 1443 ہجری

26 محرم

1۔ منصور دوانقی ملعون کے قید خانہ میں جناب علی بن حسن بن حسن بن حسن بن علی علیہم السلام کی شہادت۔ سن 146 ہجری

2۔ امام زادہ شاہ چراغ علیہ السلام کہ روضہ مبارک شیراز پر دہشت گردانہ حملہ۔ سن 1445 ہجری

27 محرم

1. وفات آیۃ اللہ علی کنی رحمۃ اللّٰہ علیہ ۔ سن 1306 ہجری

28 محرم

1۔ وفات صحابی رسول جناب حذیفہ بن یمان (حضور نے آپ کو منافقین کے نام بتائے تھے)

2۔اسیران کربلا بعلبک لبنان پہنچے۔ سن 61 ہجری

3۔ شہادت حضرت خولہ بنت الحسین علیہ السلام در بعلبک۔ سن 61 ہجری

4۔ امام محمد تقی علیہ السلام معتصم عباسی کی دعوت پر بغداد تشریف لائے۔ سن 220 ہجری

29 محرم

1. اسیران کربلا شام پہنچے

2. اردو زبان کے مشہور شیعہ شاعر، مرثیہ نگار اور مرثیہ خوان مرزا سلامت علی دبیر رحمۃ اللّٰہ علیہ کی وفات۔ سن 1292 ہجری

11 سال کی عمر سے شعر کہنے والے مرزا سلامت علی دبیر نے تین ہزار سے زائد مرثیہ لکھے۔

2. وفات آیۃ اللہ سید جمال الدین گلپائیگانی رحمۃ اللّٰہ علیہ۔ سن 1377 ہجری

تتمہ ماہ محرم

1۔ منافقین نے دوسرا صحیفہ ملعونہ لکھا۔ سن 11 ہجری

2۔ وفات ام المؤمنین حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللّٰہ عنہا (مادر جناب ابراہیم) سن 15 ہجری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .