۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
Najaf

حوزہ/ آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين نجفی نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں علمائے فلسطین کے ایک وفد کا خیر مقدم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين نجفی نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں علمائے فلسطین کے ایک وفد کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے اس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: شرعی اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر ہم عزیز فلسطینی عوام خاص کر غزہ کی عوام کے ساتھ ہیں کہ جو اب بھی بے رحمانہ طریقے سے نسل کشی کا نشانہ بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارے موقف میں فلسطین کے حقیقی مسئلے کے حوالے سے کوئی انتخاب یا غور و فکر یا توقف نہیں ہے، بلکہ ہم واضح طور پر اپنے موقف کو بیان کرتے ہیں اور علی الإعلان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب آئے ہوئے وفد نے حق کی نصرت اور مظلوموں کے دفاع میں مرجعیت نجف اشرف کے مواقف کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • علی موسی IN 12:25 - 2024/07/23
    0 0
    AP ko slm