۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ میں کچھ نئے حملے کئے ہیں جس کے بعد شہداء کی تعداد 38,900 سے تجاوز کر گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ میں کچھ نئے حملے کئے ہیں جس کے بعد شہداء کی تعداد 38,900 سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارت صحت نے آج دوپہر (ہفتہ) کو اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں مزید 4 بڑے پیمانے پر قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 37 فلسطینی شہید اور 54 زخمی ہوئے۔

اس بیان کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 38 ہزار 919 اور زخمیوں کی تعداد 89 ہزار 622 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنے سابقہ بیانات کی طرح غزہ کی وزارت صحت نے ایک بار پھر نشاندہی کی کہ ملبے تلے اب بھی بڑی تعداد میں فلسطینی شہداء موجود ہیں۔

غزہ میں 9 ماہ سے زائد عرصے سے بھیانک جنگ جاری ہے، اسرائیلی حکومت کی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے اور بمباری کی ہے، اس حملے نے غزہ کی پٹی میں طبی سہولیات سمیت کئی اہم تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔

غزہ حکومت کے تعلقات عامہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر تقریباً 79000 ٹن بم گرائے ہیں۔

غزہ کے لوگ اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہیں اور انہیں خوراک اور ادویات کی اشد ضرورت ہے، تاہم اسرائیلی فوج صرف انسانی امداد کے محدود حصے کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دیتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .