۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
غزہ

حوزہ/ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 160 سے زائد فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 نئے حملے کئے ہیں جن میں 55 افراد شہید اور 110 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس حملے کے بعد غزہ کی پٹی میں 292 روزہ جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 39 ہزار 145 اور زخمیوں کی تعداد 90 ہزار 257 تک پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں رفح کے مختلف علاقوں پر بمباری کی گئی ہے، نیز صہیونی فوج کی خان یونیس میں بھی زمینی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں فلسطینی شہاب نیوز ایجنسی کے رپورٹر نے خان یونس میں عبسان الجدیدہ کے مشرق میں ابو نویرہ اسکول کے پیچھے اسرائیلی اسنائپر کی گولی سے ایک فلسطینی بچے کی شہادت کی خبر دی ہے۔

ادھر گزشتہ روز قابض فوج نے غزہ سے واپس آنے والے ایک امریکی یہودی ڈاکٹر نے اپنے انٹرویو کہا تھا کہ فلسطینی بچوں کو اسرائیلی اسنائپرز نے جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے، تا ہم اسرائیل فوج نے اس دعوے کو خارج کر دیا ہے۔

آج صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کے علاقے الجرن میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہو گئے۔

النصیرات کیمپ کے شمال میں، غزہ کی پٹی کے وسط میں دیر البلح کے مغرب میں اور رفح کے مغرب میں المواصی کا ساحلی علاقہ کل رات میں صہیونی فوجیوں کی زد میں تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .