۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
News ID: 400810
21 جولائی 2024 - 14:22
غزہ

حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ اب بھی کثیر تعداد میں فلسطینی شہداء ملبے کے نیچے موجود ہیں، غزہ میں شہداء کی تعداد 38,980 سے زائد ہوگئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے آج (اتوار) کو جنگ کے 289ویں دن کی اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں مزید 4 بڑے پیمانے پر قتل عام کیے ہیں جس کے نتیجے میں 64 افراد شہید اور 105 زخمی ہوئے ہیں جنہیں غزہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

غزہ کی وزارت صحت نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اب بھی کثیر تعداد میں فلسطینی شہداء ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اعلان کیا کہ شہداء کی تعداد بڑھ کر 38,983 اور زخمیوں کی تعداد 89,727 ہو گئی ہے۔

"الجزیرہ" چینل نے بھی آج اتوار کی صبح سے دوپہر تک صیہونی حکومت کے حملوں میں 60 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے کی خبر دی ہے۔

الجزیرہ نے غزہ کی پٹی میں النصیرات اور البریج کیمپوں پر صیہونی حکومت کے توپ خانے کے شدید حملوں کے جاری رہنے کی بھی خبر دی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 9 ماہ سے زائد عرصے سے تباہ کن جنگ جاری ہے، اسرائیلی حکومت کی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے اور بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں طبی سہولیات سمیت کئی اہم مراکز تباہ ہو گئے ہیں، غزہ کے لوگ اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہیں اور انہیں خوراک اور ادویات کی اشد ضرورت ہے، تاہم، بین الاقوامی انتباہات کے باوجود، اسرائیلی فوج انسانی امداد کے صرف ایک محدود حصے کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دیتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .