ہفتہ 15 مارچ 2025 - 20:50
غزہ میں 9 فلسطینی شہید، صحافیوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری

حوزہ/ قابض صہیونی فوج نے آج شمالی غزہ میں وحشیانہ حملہ کرتے ہوئے 9 نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جن میں کئی صحافی اور فوٹوگرافر بھی شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قابض صہیونی فوج نے آج شمالی غزہ میں وحشیانہ حملہ کرتے ہوئے 9 نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جن میں کئی صحافی اور فوٹوگرافر بھی شامل ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی ڈرون نے شمالی غزہ کے العطار چوراہے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد شہید ہوئے۔ خبر رساں ادارے سما کے مطابق، شہدا میں بلال ابو مطر (صحافی)، محمد الغفیر، محمود السراج (فوٹوگرافر)، بلال عکیلہ (فوٹوگرافر)، ابو حازم سرداح (گاڑی کا ڈرائیور)، ابو صہیب النجار (ترجمان)، محمود اسلیم (فوٹوگرافر) اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

غزہ کی حکومتی اطلاعاتی دفتر کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 206 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔ اس تازہ حملے سے چند روز قبل فلسطینی خاتون صحافی آلاء اسعد اسرائیلی بمباری میں شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گئی تھیں۔

یہ سلسلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قابض صہیونی فوج فلسطینی صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے تاکہ سچائی کو دنیا تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس بربریت کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف فوری اقدامات کرے۔

  • غزہ؛ غزہ والوں کا ہی ہے، غزہ کے عوام غزہ چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے، علامہ رمضان توقیر

    غزہ؛ غزہ والوں کا ہی ہے، غزہ کے عوام غزہ چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے، علامہ رمضان توقیر

    حوزہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ رمضان توقیر نے گزشتہ روز نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں ٹرمپ اور عالمی استکبار کی سازشوں کی جانب اشارہ…

  • غزہ اور تاریخی حقائق

    غزہ اور تاریخی حقائق

    حوزہ/ غزہ چونکہ اسرائیل کے خلاف مقاومتی تحریک کا مرکز تھا اس لئے اسرائیل ،سعودی عرب اور مصر کے ساتھ مل کر یہاں کے عوام کو مصر میں سینائے صحراء میں بسانا…

  • 19 جنوری، یوم غزہ

    19 جنوری، یوم غزہ

    حوزہ/ 19 جنوری کو غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کی 22 روزہ جنگ کے خاتمے کا دن ہے، اس دن کو ایرانی کیلنڈر میں یوم غزا کے طور پر جگہ دی گئی ہے۔

  • غزہ جنگ کا حسین چہرہ

    غزہ جنگ کا حسین چہرہ

    حوزه/ حق اور باطل کا معرکہ اس دن سے شروع ہوا، جس دن، شیطان مردود نے تکبر کی وجہ سے، ابو البشر، حضرت آدم علیہ السلام کے سامنے سجدہ کرنے سے انکار کیا اور…

  • غزہ کے بچوں کا نوحہ

    غزہ کے بچوں کا نوحہ

    حوزہ/ غزہ کی ان اپارٹمنٹ میں کوئی بچی نہیں رہتی؟ ہزاروں ان سکولوں میں ملالہ ایک بھی نہیں تھی، ان منہدم سکولوں سے کوئی بستہ؟ کوئی کاپی؟ کوئی ڈائری نہیں…

  • دشتِ غزہ دِشت کربلا بن گئی

    دشتِ غزہ دِشت کربلا بن گئی

    حوزه/ حماس کا یہ حملہ "طوفان الاقصیٰ" کے نام پر اسرائیل کی درندگی، جارحیت اور غاصبانہ تسلط کے خلاف ایک رد عمل تھا۔

  • شہدائے غزہ کی تعداد میں اضافہ

    شہدائے غزہ کی تعداد میں اضافہ

    حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ اب بھی کثیر تعداد میں فلسطینی شہداء ملبے کے نیچے موجود ہیں، غزہ میں شہداء کی تعداد 38,980 سے زائد ہوگئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha