منگل 26 اگست 2025 - 12:52
غزہ میں صہیونی بمباری میں مزید ۶ صحافی شہید، مجموعی تعداد ۲۴۶ تک پہنچ گئی

حوزہ/ غزہ میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر صہیونی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی ہے۔ ان صحافیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بمباری کی پہلی لہر کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر صہیونی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی ہے۔ ان صحافیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بمباری کی پہلی لہر کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

فلسطینی حکومت کے میڈیا دفتر کے مطابق، اخبار الحیاة الجدیدة کے صحافی حسن دوحان کو قابض فوج نے براہِ راست نشانہ بنایا، جس کے بعد صحافیوں کی مجموعی شہادتوں کی تعداد جنگ کے آغاز سے اب تک ۲۴۶ تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ دیگر صحافی شہید ہوئے تھے جن میں شامل ہیں:

محمد سلامہ (الجزیرہ کے کیمرہ مین)

حسام المصری (خبرنگار رائٹرز)

مریم ابو دقہ (آزاد صحافی)

معاذ ابو طہ (گراؤنڈ رپورٹر)

احمد ابو عزیز (جو زخمی ہونے کے بعد شہید ہوئے)

یہ حملہ دو مرحلوں میں کیا گیا۔ پہلے عمارت الیاسین کی چوتھی منزل کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد مریض اور شہری شہید یا زخمی ہوئے۔ اس کے بعد جب صحافی اور امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے تو اسرائیل نے دوبارہ بمباری کی۔

فلسطینی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس سانحے کو "صحافیوں کا منظم اور جان بوجھ کر قتل" قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری ردعمل کی اپیل کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک اور ذمہ دار ہیں۔

دفتر نے بین الاقوامی صحافتی تنظیموں اور میڈیا اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی مظالم کی کھل کر مذمت کریں اور عالمی عدالتوں میں اس کے مجرموں کا محاسبہ یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ نسل کشی کو روکا جائے اور صحافیوں کو ہدف بننے سے محفوظ بنایا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha