جمعرات 26 دسمبر 2024 - 17:00
غزہ میں 5 مزید صحافیوں کی شہادت، شہید صحافیوں کی تعداد 201 تک پہنچ گئی

حوزہ/ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی صبح رپورٹ دی ہے کہ قابض صہیونی افواج نے مزید پانچ فلسطینی صحافیوں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی صبح رپورٹ دی ہے کہ قابض صہیونی افواج نے مزید پانچ فلسطینی صحافیوں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج کے ہوائی حملے کے دوران "القدس" ٹی وی نیٹ ورک کے پانچ صحافی اس وقت شہید ہوئے جب ان کی گاڑی النصیرات کیمپ میں "العودہ" اسپتال کے سامنے اپنا فریضہ انجام دے رہے تھے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی "شہاب" کے مطابق، ان شہید صحافیوں کے نام "فادی حسونہ"، "ابراہیم الشیخ علی"، "محمد اللدعة"، "فیصل ابو القمصان" اور "ایمن الجدی" ہیں۔

غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ان پانچ صحافیوں کی شہادت کے بعد غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد 201 تک پہنچ گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض افواج نے "القدس الیوم" نیٹ ورک کی نشریاتی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں یہ پانچ صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ یہ واقعہ غزہ کے مرکزی علاقے النصیرات کیمپ میں پیش آیا۔

غزہ میں 5 مزید صحافیوں کی شہادت، شہید صحافیوں کی تعداد 201 تک پہنچ گئی

غزہ میں 5 مزید صحافیوں کی شہادت، شہید صحافیوں کی تعداد 201 تک پہنچ گئی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha