اتوار 29 دسمبر 2024 - 17:23
کمال عدوان ہسپتال کو نذرِ آتش کرنا، غاصب اسرائیل کی سفاکیت ہے، جامعہ الازہر مصر

حوزہ/جامعہ الازہر مصر نے اپنے ایک بیان میں غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شمالی غزہ کے واحد فعال ہسپتال کمال عدوان کو نذر آتش کئے جانے اور اس کے طبی عملے و مریضوں کی ایک بڑی تعداد کی اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقلی کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ الازہر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شمالی غزہ کے واحد فعال ہسپتال کمال عدوان پر غاصب و سفاک صیہونی فوج کے انسانیت سوز حملے اور اسے نذر آتش کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں جامعہ الازہر نے مظلوم فلسطینی شہریوں کے خلاف انجام پانے والے غاصب و سفاک صیہونی حکومت کے انسانیت سوز حملوں و قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہسپتالوں اور مراکز صحت میں زخمیوں و نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا ایک گھناؤنے اخلاقی اور جنگی جرم ہے۔

جامعہ الازہر نے مزید کہا ہے کہ تاریخ دہشتگردوں اور ان کے حامیوں سمیت انہیں مسلح کرنے و مزید جرائم کے ارتکاب کے لیے سیاسی میدانوں میں ان کی حمایت کرنے والوں کی تا ابد گواہی دیتی رہے گی۔

جامعہ الازہر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی معاشرے کی بے حسی و دنیا بھر کی مذموم خاموشی کے سائے میں، غاصب صیہونی حکومت غزہ کے مظلوم و نہتے عوام کے خلاف جتنے بھی جنگی جرائم کا ارتکاب کر سکتی تھی، اس نے کھل کر انجام دیئے ہیں۔

مصری یونیورسٹی نے تاکید کی کہ قابض صیہونی حکومت ردعمل کی کمی کی وجہ سے ان تمام گھناؤنے جنگی جرائم کا بآسانی و کھلے عام ارتکاب کر رہی ہے، لہٰذا فلسطین میں امن و امان کے قیام کے لئے ڈیٹرینس کے دیگر عوامل کا پیدا کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha