حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف کاروائی اور صیہونی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد، غاصب صیہونی حکومت اور اس کی مسلح افواج شدید بحران کی شکار ہیں۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے سیاسی اور فوجی بحرانوں کے پیشِ نظر کیے جانے والے استعفیٰ کے اعلانات سے اس حقیقت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی فوج کے نائب سربراہ نے آرمی چیف ہرٹزی ہالیوی سے درخواست کی ہے کہ ان کی مدت ملازمت آئندہ ماہ کے آخر تک ختم کی جائے۔
واضح رہے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب غاصب اسرائیل کو داخلی اور خارجی بحرانوں کا سامنا ہے، تاہم استعفیٰ کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ