اتوار 29 دسمبر 2024 - 09:00
حرم امام رضا (ع) میں اردو زبان زائرین کے لیے ’’امت واحدہ‘‘ کے عنوان سے محفلِ قرآن کا انعقاد

حوزہ/حرم امام رضا علیہ السّلام کے ادارۂ برائے غیر ملکی زائرین کی کاوشوں سے حرم امام رضا (ع) کے رواق دار الرحمہ میں اردو زبان زائرین کے لیے ’’امت واحدہ‘‘ کے عنوان سے محفلِ قرآن منعقد کی گئی، جس میں پاکستان اور ہندوستان سے آئے ہوئے زائرین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السّلام کے ادارۂ برائے غیر ملکی زائرین کی کاوشوں سے حرم امام رضا (ع) کے رواق دار الرحمہ میں اردو زبان زائرین کے لیے ’’امت واحدہ‘‘ کے عنوان سے محفلِ قرآن منعقد کی گئی، جس میں پاکستان اور ہندوستان سے آئے ہوئے زائرین نے شرکت کی۔

حرم امام رضا (ع) میں اردو زبان زائرین کے لیے ’’امت واحدہ‘‘ کے عنوان سے محفلِ قرآن کا انعقاد

اس قرآنی اجتماع کا انعقاد، حرم امام رضا علیہ السّلام کے ادارۂ برائے غیر ملکی زائرین کے شعبۂ برصغیر پاک و ہند کے زیرِ انتظام کیا گیا اور یہ پروگرام قرآنی تقریب’’فی رحاب القرآن‘‘ کے تسلسل میں منعقد کیا گیا، جس میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد اردو زبان خواتین اور مرد حضرات نے شرکت کی۔

عظیم الشان قرآنی محفل کا آغاز سید ابراہیم رضوی کی خوبصورت آواز میں سورۂ مبارکۂ فتح کی چند آیات کی تلاوت سے ہوا، حاضرینِ محفل نے بھی ان قرآنی آیات کا زمزمہ کرتے ہوئے مزاحمتی محاذ اور مسلمانوں کی فتح و کامیابی کی دعا کی۔

حجت الاسلام والمسلمین سید حیدر زیدی نے اس قرآنی محفل میں سورۂ مبارکۂ فتح کی مختصر تفسیر بیان کی اور رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی امام سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ کے نقطۂ نظر سے قوم سازی کی ضرورت کو بیان کیا اور فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کی مالی مدد کی اہمیت کو بیان کیا۔

قرآنی محفل کے اختتام پر جناب محمد عاشوری نے صحیفہ سجادیہ کی چودویں دعا کی قرائت کی اور مزاحمتی محاذ کی فتح و نصرت اور کفرو الحاد و استکبار کی نابودی کے لئے دعا مانگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha