حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے حرم مطہر میں حضرت آیت اللہ سید محمد علی شیرازی کی نماز جنازہ کی امامت فرمائی۔
اس موقع پر حوزہ علمیہ کے علماء و افاضل کی بڑی تعداد نے شرکت فرمائی۔ مرجع عالی قدر نے مرحوم کی بلندی درجات اور انہیں ان کے اجداد معصومین علیہم السلام کے جوار نصیب ہونے کی دعا فرمائی۔
حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرحوم کے لواحقین، پسماندگان اور شاگردوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔ اس کے بعد انہوں نے حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کے ساتھ ساتھ حرم میں مدفون مراجع عظام کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
آپ کا تبصرہ