۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ علی نجفی

حوزہ/ نجف اشرف حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی جانب سے شہید مقاومت، فخر المجاہدین علامہ سید حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھی شہداء کی ایصالِ ثواب کے لیے مسجد خضراء میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی جانب سے شہید مقاومت، فخر المجاہدین علامہ سید حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھی شہداء کی ایصالِ ثواب کے لیے مسجد خضراء میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

یہ مجلس ان شہداء کے لیے منعقد ہوئی جو غاصب صیہونی ٹولے کے ہاتھوں عظیم مرتبہ شہادت پر فائز ہوئے، ان میں سید المقاومت، فرزند زہراء علیھا السلام علامہ سید حسن نصر اللہ (قدس سرہ) اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والے دیگر مجاہدین شامل ہیں۔

مجلس میں بڑی تعداد میں علماء کرام، طلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف اور مومنین کرام نے شرکت کی، اس موقع پر مرکزی دفتر کی نمائندگی کرتے ہوئے حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی نے بھی شرکت فرمائی۔ شیخ علی نجفی نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مجلس فاتحہ خوانی میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور حاضرین نے شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

حرم امام علی (ع) کی جانب سے شہید سید حسن نصراللہ کی یاد میں مجلس عزا کا اہتمام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .