حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی کے مرکزی دفتر میں اُن کے مرحوم برادرِ گرامی، شیخ نذیر حسین کے ایصالِ ثواب کے لیے مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی، جس میں مختلف علمی، قبائلی اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر حوزہ علمیہ کے ممتاز علما، طلاب علوم دینیہ، قبائلی عمائدین اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔
مجلس میں شریک سرکاری وفود کے ارکان نے آیت اللہ العظمیٰ نجفی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوندِ متعال مرحوم شیخ نذیر حسین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
شرکائے مجلس نے اس موقع پر آیت اللہ العظمی بشیر نجفی کی صحت و سلامتی، طولِ عمر اور دینِ مبین کی خدمت میں ان کی مسلسل توفیقات کی دعا بھی کی۔









آپ کا تبصرہ