جمعرات 23 اکتوبر 2025 - 01:31
آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہارِ تعزیت

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن برائے عزاداری قاسم علی قاسمی نے آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے بڑے بھائی حجت الاسلام والمسلمین مولانا نذیر حسین کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کے انتقال سے علمی حلقوں میں بڑا خلا پیدا ہوا، جسے تادیر پورا نہیں کیا جا سکے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن برائے عزاداری قاسم علی قاسمی نے آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے بڑے بھائی حجت الاسلام والمسلمین مولانا نذیر حسین کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کے انتقال سے علمی حلقوں میں بڑا خلا پیدا ہوا، جسے تادیر پورا نہیں کیا جا سکے گا۔

انہوں نے مرحوم کے صاحبزادے علامہ امجد علی عابدی کی خدمت میں اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ علماء کے گھرانے سے ایک بڑی شخصیت کے انتقال سے قوم میں افسردگی پائی جاتی ہے ۔ہم مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں محمد و آل محمد کے جوار میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے خاندان نے دین مبین کی تبلیغ اور مکتب اہل بیت کی ترویج کے لیے دن رات ایک کیا اور مولانا نذیر حسین کے صاحبزادے علامہ امجد علی عابدی بھی اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha