پیر 20 اکتوبر 2025 - 22:53
پاک افغان معاہدہ کو پائیدار امن کی طرف ایک بنیادی قدم سمجھتا ہوں، علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ / علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے اُس معاہدے کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتا ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مفاہمت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے اُس معاہدے کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتا ہوں جو ہمارے برادر ممالک قطر اور ترکیہ کی کامیاب ثالثی سے ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا: اس اہم معاہدے پر دستخط اس بات کا ثبوت ہیں کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی اختلافات کے حل کے سب سے مؤثر طریقے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: میں اس معاہدے کو پائیدار امن کی طرف ایک بنیادی قدم سمجھتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا: میں مخلصانہ امید رکھتا ہوں کہ افغانستان اپنی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر نبھائے گا تاکہ پاکستان میں بھی دیرپا استحکام کی راہ ہموار ہو اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان امن، ہم آہنگی اور مشترکہ خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha