پیر 23 جون 2025 - 19:13
حکومت کا ایران پر سیاسی مؤقف لائقِ تحسین، لیکن ٹرمپ جیسے مکار جلاد کے لئے امن ایوارڈ ناقابلِ برداشت: علامہ راجہ ناصر جعفری

حوزہ/ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے تحت برادر اسلامی ملک ایران پر امریکہ و غاصب اسرائیل کی جارحیت کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی یں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس وقت رائے عامہ امریکہ کے خلاف ہے۔ اسرائیل ایک جعلی اور ظالم و غاصب نظام ہے؛ اسرائیل عالم اسلام کے سینے پر پھوڑے کی طرح ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز کے لیے نامزد کرنا حماقت ہے۔

حکومت کا ایران پر سیاسی مؤقف لائقِ تحسین، لیکن ٹرمپ جیسے مکار جلاد کے لئے امن ایوارڈ ناقابلِ برداشت: علامہ راجہ ناصر جعفری

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کا ایران پر سیاسی مؤقف لائقِ تحسین ہے، لیکن ٹرمپ جیسے مکار جلاد کے لیے امن ایوارڈ کی بات دودھ میں مینگنیاں ڈالنے والی بات ہے۔ دنیا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہے، اس کے عوام اس کے مخالف ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ٹرمپ غزہ کے قاتلوں کا سرپرست یمن پر بمباری کرنے والا امن کا قاتل ہے، دنیا میں ممالک اربوں روپے اپنے امیج بنانے پر لگاتے ہیں، حکمرانوں کو پاکستان کے امیج کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے اور ایک قصاب اور جلاد کو امن ایوارڈ دینے کی سفارش کررہے ہیں۔ اللہ قاتل کی حمایت کو پسند نہیں کرتا، لہٰذا حکومت پاکستان ٹرمپ کے لئے نوبل امن ایوارڈ پر اپنی سفارشات واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے امام حسین رول ماڈل ہیں، آج بھی کربلا زندہ ہے، آج بھی کربلا بپا کر سکتے ہیں، چالیس سال پابندیوں کا سامنا کیا، آٹھ سال جنگ کا سامنا کیا پوری پارلیمنٹ ایک بار میں شہید ہوئی، لیکن ایران نے شہادتوں کو کمزوری نہیں بنایا، امریکہ آج تک کوئی جنگ نہیں جیتا، وہ ظلم کر سکتا ہے، لیکن جیت نہیں سکتا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ غاصب اسرائیل امریکہ کے مکمل تعاون سے غزہ پر دو سال سے حملہ آور ہے، کیا وہاں مزاحمت ختم ہو گئی ہے؟ یمنیوں پر امریکہ اور اسراییل سمیت دیگر یورپی ممالک شب وروز بمباری کرتے رہے ہیں کیا وہاں پر وہ جیت گئے ہیں؟ ہرگز نہیں۔ اس جنگ میں بھی اسراییل اور اس کے سرپرست امریکہ کو شکست فاش ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھی دشمنیوں کا سامنا ہے، لیکن پاکستان میں وحدت کی فضاء قائم ہے، پوری قوم امریکہ و اسرائیل کی عالمی دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دشمن اس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، جو بھی پاکستان میں تفرقہ پھیلائے گا وہ اسرائیل کا مزدور ہے، تفرقہ پھیلانے والے کی زبان شیطان کی زبان ہے، کسی بھی فرد کے قول و فعل کو کسی قوم پر نا تھونپا جائے، پاکستان کا استحکام ہماری وحدت میں مضمر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہفتہ ہم حمایت مظلومین کے نام سے منانے کا اعلان کرتے ہیں۔ پاکستان دنیا کا وہ ملک ہے جس میں سب سے زیادہ امریکہ و اسرائیل مخالفت پائی جاتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha