حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے فلسطین کے مسئلہ پر امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ بیس نکاتی ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا: اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے۔ہم اسرائیل کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا: بدقسمتی سے ہماری حکومت نے غزہ اور فلسطین کے معاملے میں کوئی اچھا کردار ادا نہیں کیا۔ تمام مذہبی اور تحریکی جماعتوں نے غزہ کا ساتھ دیا اور اسرائیل کو مسترد بھی کیا۔ کوئی دجالی ریاست پاکستان میں تسلیم نہیں کی جائے گی۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا: ٹرمپ کا دوسرے ممالک سے زبردستی اپنی بات منوانا نہ کوئی سیاسی ہے اور نہ ہی کسی اخلاقی قانون کے تحت ہے اور ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ