منگل 30 ستمبر 2025 - 20:17
ٹرمپ کا غزہ پلان؛ جماعتِ اسلامی پاکستان کی وزیر اعظم کی تائید کی مخالفت

حوزہ/امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ سے متعلق 20 نکاتی پلان اور اس کی پاکستانی وزیراعظم کی تائید کو جماعتِ اسلامی نے مسترد کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ سے متعلق 20 نکاتی پلان اور اس کی پاکستانی وزیراعظم کی تائید کو جماعتِ اسلامی نے مسترد کردیا ہے۔

پاکستانی نیوز ایجنسی ایکسپریس نیوز کے مطابق، امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعظم پاکستان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے غزہ اور ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بیان کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضا مندی دے سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق، جس کی سر زمین پر قبضہ ہو تو وہ اس کے خلاف مسلح جدوجہد کرسکتی ہے۔ دنیا کی کوئی بھی طاقت زور زبردستی سے ایک قوم کا یہ حق نہیں چھین سکتی۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ امن معاہدے کے نام پر ایسی کوئی بھی دستاویز جو 66 ہزار فلسطینیوں کی لاشوں پر دی جارہی ہے اس کی تحسین کرنا ظالموں کے ساتھ کھڑے ہونے کے برابر ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha