منگل 30 ستمبر 2025 - 06:34
علوم محمد و آل محمد(ص) کا حصول اور اس کا پھیلاؤ انسان کے لئے شرف اور نعمت ہے، مولانا مقبول حسین علوی

حوزہ / مرکز افکار اسلامی کی جانب سے قم المقدسہ میں استاد حوزہ علمیہ کی حوزہ علمیہ سے تدریسی و تبلیغی خدمات کی انجام دہی کے لئے پاکستان منتقلی کے موقع پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز افکار اسلامی کی جانب سے حسینیہ حضرت أباالفضل (ع) قم میں استاد حوزہ علمیہ حجت الاسلام میثم طه کی حوزہ علمیہ سے تدریسی و تبلیغی خدمات کی انجام دہی کے لئے جامعہ جعفریہ جنڈ منتقلی کے موقع پر ایک الوداعی نشست کا اہتمام کیا گیا۔اس نشست میں جامعہ جعفریہ جنڈ کے قم اور آشتیان میں مقیم تمام طلبہ نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کے باقاعدہ آغاز کے بعد مرکز افکار اسلامی قم کے مدیر حجت الاسلام سید عقیل عباس نقوی نے مولانا میثم طہ کی علمی و تدریسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

علوم محمد و آل محمد(ص) کا حصول اور اس کا پھیلاؤ انسان کے لئے شرف اور نعمت ہے، مولانا مقبول حسین علوی

حجت‌ الاسلام میثم طہ نے اپنی گفتگو میں طلبہ کو حوزہ علمیہ میں تحصیل علم میں اپنے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے حقیقی علم پر روشنی ڈالی۔

سرپرست مرکز افکار اسلامی حجت‌الاسلام والمسلمین مقبول حسین علوی نے اپنے خصوصی آن لائن خطاب میں علم و عمل کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: علوم محمد و آل محمد(ص) کا حصول اور اس کا پھیلاؤ انسان کے لئے شرف اور نعمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ میں فقہ و اصول سمیت دوسرے قابل قدر علوم کو حاصل کرتے وقت قرآن حکیم، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ سے بھرپور استفادہ کریں۔

علوم محمد و آل محمد(ص) کا حصول اور اس کا پھیلاؤ انسان کے لئے شرف اور نعمت ہے، مولانا مقبول حسین علوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha