۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
عماد

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین سید علی عماد نے لوگوں کے روزمرہ کے مسائل کے حل اور معاشرتی ضروریات کو پورا کرنے پر حوزہ اور جید علماء کی توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ان مسائل کو حل کرنا دوسروں کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اس کے لیے اساتذہ اور طلباء کی بھی مدد کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید علی عماد نے حوزہ علمیہ اصفہان کے ممتاز علمائے کرام کے ساتھ منعقدہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا: معاشرہ کے برگزیدہ، ممتاز اور مستعد افراد کی ذمہ داری کہ وہ حدالامکان معاشرتی مسائل کے حل کے لئے کوشش کریں۔

انہوں نے مزید کہا: لوگوں کے مسائل کو حل کرنا رحمت الہی کے دروازوں کو کھول دیتا ہے۔

حجت الاسلام سید علی عماد نے کہا: حوزہ علمیہ سے لوگوں کی توقعات وابستہ ہیں۔ ان توقعات میں سے ایک ان علماء کی استعداد سے بہترین استفادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ میں بھی تدریسی نواقص کو برطرف کرنے کی ضرورت ہے۔ اساتید کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی کلاس میں ممتاز طلبہ اور ان کی صلاحیتوں کو تشخیص دیں اور انہیں معاشرہ اور لوگوں کی خدمت کے لئے زیادہ سے زیادہ کارآمد بنائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .