رحمت الہی
-
رحمت خدا چاہئے تو ایک دوسرے پر رحم کریں: ڈاکٹر رفیعی
حوزہ/ حجت الاسلام ول المسلمین ڈاکٹر رفعی نے کہا: اگر رحمت خدا چاہیے تو ایک دوسرے پر رحم کرو، لوگوں کے ساتھ مروت اور رحم دلی کے ساتھ پیش آؤ، اگر لوگ ایک دوسرے کے ساتھ، حکام اور بینک کے مالکان لوگوں کے ساتھ، ڈرائیور مسافر کے ساتھ، شوہر اپنی بیوی کے ساتھ رحم دلی کے ساتھ پیش نہیں آئیں گے تو رحمت خدا بھی ان کے شامل حال نہیں ہوگی۔
-
خیرات اور انفاق سے رحمت الہی کے دورازے کھل جاتے ہیں: حجۃ الاسلام والمسلمین انصاریان
حوزہ/ خطیب حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا نے قرآن مجید میں خیرات اور انفاق کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: خیرات اور انفاق سے رحمت الہی کے دورازے کھل جاتے ہیں، وہ لوگ جو اپنے مال، زبان، اخلاق، آبرو اور دوسری چیزوں میں خیرات کرتے ہیں، خدا انہیں ان کے 700 گنا اسی دنیا میں جزا دے گا، لہٰذا انسان چاہے تو اچھے ادب کے ذریعے بھی اپنے اوپر رحمت الہی کے دروازے کھول سکتا ہے۔
-
حجت الاسلام و المسلمین سید علی عماد:
لوگوں کے مسائل کو حل کرنا رحمت الہی کے دروازوں کو کھول دیتا ہے
حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین سید علی عماد نے لوگوں کے روزمرہ کے مسائل کے حل اور معاشرتی ضروریات کو پورا کرنے پر حوزہ اور جید علماء کی توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ان مسائل کو حل کرنا دوسروں کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اس کے لیے اساتذہ اور طلباء کی بھی مدد کی ضرورت ہے۔
-
قرآن معاشرے کی روحانی، اخلاقی اور معاشرتی بیماریوں کی دوا ہے: امام جمعہ گناوہ
حوزہ/ حجۃ الاسلام سید عبد الہادی رکنی حسینی نے کہا: امام علی علیہ السلام نے کے فرمان کے مطابق قرآن کریم معاشرے کی روحانی، اخلاقی اور معاشرتی بیماریوں کی دوا ہے۔