حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت بحارالأنوار سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسب ذیل ہے:
قال الامام الصادق علیهالسلام:
ثَلَاثَةٌ لَا یَنْظُرُ اللَّهُ إِلَیْهِمْ یَوْمَ الْقِیَامَةِ وَ لَا یُزَکِّیهِمْ وَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِیمٌ: الدَّیُّوثُ مِنَ الرِّجَالِ، وَ الْفَاحِشُ الْمُتَفَحِّشُ، وَ الَّذِی یَسْأَلُ النَّاسَ وَ فِی یَدِهِ ظَهْرُ غِنًى.
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
تین قسم کے لوگ ہیں جن کی طرف اللہ قیامت کے دن نہ نظر رحمت کرے گا اور نہ انہیں پاکیزگی عطا کرے گا بلکہ ان کے لیے دردناک عذاب ہو گا:
وہ مرد جو دیّوث ہو (یعنی اپنی عورتوں کی بے حیائی اور بدکاری پر غیرت نہ کھائے)۔
وہ شخص جو خود بھی فحش گو ہو اور دوسروں کو بھی فحش گوئی سکھائے یا بڑھاوا دے۔
وہ شخص جو بے نیاز ہوتے ہوئے لوگوں سے سوال کرے یا ان کے آگے ہاتھ پھیلائے۔
بحار الأنوار، ص 112









آپ کا تبصرہ