حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "الخصال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیه السلام:
إنَّما يَأمُرُ بِالمَعروفِ و يَنهى عَنِ المُنكَرِ مَن كانَت فيهِ ثَلاثُ خِصالٍ: عامِلٌ بِما يَأمُرُ بِهِ و تارِكٌ لِما يَنهى عَنهُ، عادِلٌ فيما يَأمُرُ عادِلٌ فيما يَنهى، رَفيقٌ فيما يَأمُرُ و رَفيقٌ فيما يَنهی.
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اس شخص کو کرنا چاہیے جس میں یہ تین خصوصیات پائی جاتی ہوں:
1۔ جس چیز کا امر کرے اس پر خود عمل کرتا ہو۔
2 ۔جس سے منع کرے خود بھی اسے ترک کرتا ہو۔
3 ۔ اپنے امر اور نہی میں عدالت کو مدنظر رکھے اور امر و نہی کرنے میں نرم رویہ اختیار کرے۔
الخصال: ص 109 ح 79
آپ کا تبصرہ