جمعرات 4 ستمبر 2025 - 03:00
حدیث روز | امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی خدا کے نزدیک عظمت

حوزه / امام تقی الجواد علیه‌السلام نے ایک روایت میں امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے خدا کے ہاں مقام کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «خصال صدوق» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن درج ذیل ہے:

قال الامام الجواد علیه‌ السلام:

الاْمْرُ بِالْمَعْرُوفِ وَ النَّهْي عَنِ الْمُنْكَرِ خَلْقانِ مِنْ خَلْقِ اللهِ عَزَّ وَ جَلَّ، فَمَنْ نَصَرَهُما أعَزَّهُ اللهُ، وَ مَنْ خَذَلَهُما خَذَلَهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ.

حضرت امام تقی علیہ السلام نے فرمایا:

امر بالمعروف اور نہى عن المنكر خداوند عالم کی دو مخلوق ہیں جو ان پر عمل درآمد کرے گا اللہ اسے عزت دے گا اور جو انہیں ترک کر دے گا خداوند عالم بھی اسے (اس کے حال پر) چھوڑ دے گا۔

خصال صدوق، ص ۴۲، ح ۳۲

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha