حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب امالی صدوق سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے۔
قال الامام الرضا علیہ السلام:
مَنْ لَقِيَ فَقِيراً مُسْلِماً فَسَلَّمَ عَلَيْهِ خِلَافَ سَلَامِهِ عَلَى الْغَنِيِّ لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ هُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ.
اگر کوئی فقیر اور نادار مسلمان کا سامنا کرے اور اسے ثروت مند شخص سے مختلف سلام کرے (یعنی جس طرح کا وہ سلام ثروت مند کو کرتا ہے اسے نہ کرے) وہ قیامت کے دن خداوند عالم سے اس حالت میں ملاقات کرے گا کہ خدا اس پر غضبناک ہو گا۔
الامالی للصدوق: 714/527