حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب ’’الخصال‘‘ سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اور ترجمہ اس طرح ہے:
قال الامام علی علیہ السلام:
لا یَقُومَنَّ أحَدُکُم فی الصَّلاةِ مُتَکاسِلاً و لا ناعِسا، و لا یُفَکِّرَنَّ فی نفسِهِ فإنّهُ بینَ یَدَی رَبِّهِ عَزَّ و جلَّ، و إنّما لِلعَبدِ مِن صلاتِهِ ما أقبَلَ علَیهِ مِنها بقَلبِهِ.
تم میں سے کوئی بھی خستگی اور خواب آلودگی کی حالت میں نماز کے لیے کھڑا نہ ہو اور اپنے بارے میں بھی فکر نہ کرے کیونکہ وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں ہے۔ انسان کا دل جس قدر نماز کی طرف متوجہ ہو گا اتنا ہی نماز اسے فائدہ پہنچائے گی۔
الخصال
10/613