۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
حدیث

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں، بیمار اور بوڑھے مسلمانوں کے لیے خدا کی مہربانیاں اور نوازشوں میں سے ایک لطف کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں، بیمار اور بوڑھے مسلمانوں کے لیے خدا کی مہربانیاں اور نوازشوں میں سے ایک لطف کی طرف اشارہ کیا ہے جو روایت، کتاب الکافی سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

إِنَّ اَلْمُسْلِمَ إِذَا غَلَبَهُ ضَعْفُ اَلْکِبَرِ أَمَرَ اَللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ اَلْمَلَکَ أَنْ یَکْتُبَ لَهُ فِی حَالِهِ تِلْکَ مِثْلَ مَا کَانَ یَعْمَلُ وَ هُوَ شَابٌّ نَشِیطٌ صَحِیحٌ وَ مِثْلَ ذَلِکَ إِذَا مَرِضَ وَکَّلَ اَللَّهُ بِهِ مَلَکاً یَکْتُبُ لَهُ فِی سُقْمِهِ مَا کَانَ یَعْمَلُ مِنَ اَلْخَیْرِ فِی صِحَّتِهِ حَتَّی یَرْفَعَهُ اَللَّهُ وَ یَقْبِضَهُ وَ کَذَلِکَ اَلْکَافِرُ إِذَا اِشْتَغَلَ بِسُقْمٍ فِی جَسَدِهِ کَتَبَ اَللَّهُ لَهُ مَا کَانَ یَعْمَلُ مِنَ اَلشَّرِّ فِی صِحَّتِهِ.

جب کسی مسلمان پر بڑھاپے کی ناتوانی غالب آ جائے تو خداوند عالم ایک فرشتے کو حکم دیتا ہے کہ جو کچھ یہ شخص عنفوان جوانی اور تندرستی میں انجام دیتا تھا اس کے لیے وہی لکھو اور اس طرح جب کوئی مسلمان بیمار پڑ جائے تو خداوند متعال اس پر ایک فرشتے کو مقرر کرتا ہے تاکہ وہ جو اچھے کام تندرستی کی حالت میں انجام دیتا تھا اس کے لیے لکھے جب تک کہ خدا اس اٹھا نہ لے اور اس کی روح قبض نہ کر لے۔

اس طرح کافر جب بیمار ہو جائے تو تندرستی کے عالم میں جو برے کام وہ انجام دیتا تھا خداوند متعال اس کے لیے لکھ دیتا ہے۔

الکافی، جلد ۳، صفحه ۱۱۳

تبصرہ ارسال

You are replying to: .