۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
حدیث

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں خداوند متعال سے اپنی حاجت طلب کرنے کے طریقے کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں خداوند متعال سے اپنی حاجت طلب کرنے کے طریقے کی طرف اشارہ کیا ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیہ السلام:

مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ اَلْوُضُوءَ وَ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ فَأَتَمَّ رُکُوعَهُمَا وَ سُجُودَهُمَا ثُمَّ جَلَسَ فَأَثْنَی عَلَی اَللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ وَ صَلَّی عَلَی رَسُولِ اَللَّهِ صَلَّی اَللَّهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ ثُمَّ سَأَلَ اَللَّهَ حَاجَتَهُ فَقَدْ طَلَبَ اَلْخَیْرَ فِی مَظَانِّهِ وَ مَنْ طَلَبَ اَلْخَیْرَ فِی مَظَانِّهِ لَمْ یَخِبْ.

جو شخص وضو کرے اور وضو اچھی طرح کرے پھر دو رکعت نماز پڑھے اور اس کے رکوع اور سجود کو بہترین انداز میں انجام دے پھر بیٹھ جائے اور خدا کی حمد و ستائش کرے۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجے اس کے بعد اپنی حاجت طلب کرے پس اس نے اپنی خیر و بھلائی کو وہاں سے طلب کیا ہے جہاں سے اس کا گمان تھا اور جو شخص اپنی خیر و بھلائی کو ایسی جگہ سے طلب کرے وہ ناامید نہیں ہو گا۔

الکافی، جلد ۳،  صفحه ۴۷۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .