حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "إرشاد القلوب" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:
من أرادَ أن يَرزُقَهُ اللّهُ مِن حَيثُ لا يَحتَسِبُ فَليَتَوَكَّل عَلَى اللّهِ
حضرت پیغمبر اکرم صلى اللہ عليہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
جو یہ چاہتا ہے کہ خدا اسے وہاں سے روزی عطا کرے جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہو تو اسے چاہئے کہ "وہ خدا پر توکل کرے"۔
إرشاد القلوب، صفحه ۱۲۰